Rameesha Well-known member May 21, 2025 #441 بات کرتے ہو تو کرتے ہی چلے جاتے ہو تم مراسم کو بڑھانے کا طریقہ سیکھو جوش سے ہاتھ ملاتے ہو، گلے لگتے ہو پہلے اِس شہر میں رہنے کا سلیقہ سیکھو
بات کرتے ہو تو کرتے ہی چلے جاتے ہو تم مراسم کو بڑھانے کا طریقہ سیکھو جوش سے ہاتھ ملاتے ہو، گلے لگتے ہو پہلے اِس شہر میں رہنے کا سلیقہ سیکھو
Zaamin Mein hoon na! May 21, 2025 #442 موجِ کوثر کی قسم ہم تھے محبت کے ولی !خاک کے ڈھیر پہ نہ گرتے تو قلندر ہوتے
Zaamin Mein hoon na! May 21, 2025 #443 اُس نے اِک خاص تناسُب سے محبت بانٹی مِیرے حصے میں ہَمیشہ ہی دِلاسے آئے
Zaamin Mein hoon na! May 21, 2025 #444 خود سے لڑتا ہوں، بگڑتا ہوں، منا لیتا ہوں میں نے تنہائی کو اِک کھیل بنا رکھا ہے
Sahil Well-known member May 22, 2025 #445 یہ بھی عجیب بات ہے کہ ہم نے آج تک جس کو بھی دلفریب کہا، وہی فریب تھا
Sahil Well-known member May 22, 2025 #447 ایک وحشت ہے کہ ہوتی ہے اچانک طاری ایک غم ہے کہ یکایک ہی اُبل پڑتا ہے
Sahil Well-known member May 22, 2025 #448 اِنکار نہ اِقرار بڑی دیر سے چُپ ہیں کیا بات ہے سرکار بڑی دیر سے چُپ ہیں
Sahil Well-known member May 22, 2025 #449 وہ جو اِک بار کہے مُجھ سے محبّت ہے اُسے زندگی تجھ سے کوئی اور تقاضا نہ کروں
Rameesha Well-known member May 22, 2025 #450 Sahil said: ایک وحشت ہے کہ ہوتی ہے اچانک طاری ایک غم ہے کہ یکایک ہی اُبل پڑتا ہے Click to expand... واہ
Sahil said: ایک وحشت ہے کہ ہوتی ہے اچانک طاری ایک غم ہے کہ یکایک ہی اُبل پڑتا ہے Click to expand... واہ
Rameesha Well-known member May 22, 2025 #451 وہی آبلے ہیں وہی جلن کوئی سوزِ دل میں کمی نہیں جو لگا کے آگ گئے تھے تم وہ لگی ہوئی ہے بجھی نہیں
Rameesha Well-known member May 22, 2025 #452 سانس لیتا ہوں تو شہ رگ میں چبھن ہوتی ہے عشق بھی جنگ کا میدان ہوا ہو جیسے تھام کر ہاتھ میرا ایسے وہ رویا محسن کوئی کافر سے مسلمان ہوا ہو جیسے
سانس لیتا ہوں تو شہ رگ میں چبھن ہوتی ہے عشق بھی جنگ کا میدان ہوا ہو جیسے تھام کر ہاتھ میرا ایسے وہ رویا محسن کوئی کافر سے مسلمان ہوا ہو جیسے
Asad Well-known member May 23, 2025 #453 اِس نئے لہجے سے دل ڈوبنےلگتا ہے مِرا تُم پُکارو مجھے آواز پرُانی دے کر
Zaamin Mein hoon na! May 26, 2025 #454 پھر دل کو ہوگئ ہے وہی راہ گزر عزیز پھر آگئے فریب میں ہم مدتوں کے بعد
Zaamin Mein hoon na! May 26, 2025 #455 مجھ سے منسوب رہو ترک تعلق نہ کرو کیا خبر وقت کبھی مجھ پہ بھی اچھا ائے
Zaamin Mein hoon na! May 26, 2025 #456 تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا نہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گے !تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا
تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا نہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گے !تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا
Roshni Moderator May 29, 2025 #457 تیری دہلیز پہ اقرار کی امید لیے پھر کھڑے ہیں ترے انکار کے مارے ہوئے لوگ
Roshni Moderator May 29, 2025 #458 ماتم سرا بھی ہوتے ہیں کیا خود غرض قتیل اپنے دکھوں پہ روتے ہیں لے کر کسی کا نام
Zaamin Mein hoon na! May 30, 2025 #460 روبرو عشق ہو ، اور عشق بھی تیرے جیسا پھر کوئی دل کے خسارے کو کہاں دیکھے گا