Bait Bazi

usey khabar hi nahi kya hae intizaar ka dukh
mein us ke pass kabhi deir se gaya hi nahi
 
جو لوگ اپنی جبیں پر شکن نہ لاتے تھے
وہ رو رہے ہیں تو پھر سانحہ بڑا ہوگا
کوئی بھی رنج ہو ، میں رکھ کے بھول جاتا ہوں
تمہارا غم بھی کسی کونے میں پڑا ہو گا​

arey wah wah 👏
 
میں تجھے یاد بھی کرتا ہوں تو جل اٹھتا ہوں
تُو نے کس درد کے صحرا میں گنوایا ہے مجھے
 
کیا تماشا ہـے کہ آئـے ہیں تسلی دینے
وہ جنہیں درد شناسی کا سلیقہ بھی نہیں​
 
تیرے جیسی آنکھوں والے جب ساحل پر آتے ہیں
تو لہریں شور مچاتی ہیں ، لو آج سمندر ڈوب گیا
 
سکونِ صحرا میں بسنے والو، زرا رُتُوں کا مزاج سمجھو
جو آج کا دن سکوں سے گُزرا، تو کل کا موسم خراب ہو گا
 
فیصلہ یہ تو بہرحال تجھے کرنا ہے
ذہن کے ساتھ سُلگنا ہے کہ جذبات کے ساتھ
گفتگو دیر سے جاری ہے نتیجے کے بغیر
اک نئی بات نکل آتی ہے ہر بات کے ساتھ
 
تم بچھڑے ہو مجھ سے جلد بازی میں
تم مجھ سے روٹ بھی تو سکتے تھے​
 
محبت کرنے والوں کی تجارت بھی انوکھی ہے
منافع چھوڑ دیتے ہیں،خسارے بانٹ لیتے ہیں​
 
ترکِ تعلُقات پہ رویا نہ تُو نہ میں
لیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تُو نہ میں​
 
ضبط سے بڑھ کے اگر درد چھپایا جائے
حوصلے ٹوٹ کے آنکھوں سے نکل آتے ہیں​
 
ہم لوگ تو مے نوش ہے بدنام ہے لیکن
جو لوگ مقدس ہے یہاں کیا نہیں کرتے
 
کچھ نہ تھا میرے پاس کھونے کو
تم ملے ہو تو ڈر گیا ہوں میں​
 
Back
Top